International

سعودی ولی عہد کی کوششیں ہمیں حقیقی امن کے قریب تر لا رہی ہیں : زیلنسکی

سعودی ولی عہد کی کوششیں ہمیں حقیقی امن کے قریب تر لا رہی ہیں : زیلنسکی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی کے درمیان ملاقات جدہ کے قصرِ سلام میں ہوئی۔ اس حوالے سے زیلنسکی کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں سعودی ولی عہد کی کوششیں یوکرین کو حقیقی امن کے قریب تر لا رہی ہیں۔ قصرِ سلام کے شاہی دفتر میں ہونے والی ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے بیچ خصوصی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور یوکرین کے بحران کی تازہ ترین صورت حال زیر بحث آئی۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ ان کا ملک یوکرین کا بحران حل کرنے اور امن تک پہنچنے کے لیے حالیہ کوششوں اور مساعی کی حمایت کا خواہاں ہے۔ ملاقات کے بعد یوکرینی صدر نے اس خیال کا اظہار کیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بات چیت تعمیری رہی۔ زیلنسکی نے سعودی عرب کی جانب سے ثالثی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا "میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے یوکرین کی حمایت کی"۔ یوکرین کے صدر کے مطابق انھوں نے سعودی ولی عہد کے ساتھ خصوصی موضوعات اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون پر بات چیت کی۔ اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی کا استقبال کیا۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کی جانب سے خصوصی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش نمایاں کر رہا ہے۔ ساتھ ہی یوکرین کا بحران سفارتی راستوں سے حل کرنے کے لیے مملکت کی کوششیں جاری رہنے کو بھی بھاور کراتا ہے۔ یوکرین کا بحران شروع ہونے کے بعد سے سعودی عرب نے پر امن حل تک پہنچنے کی کوشش میں اہم کردار ادا کیا۔ سعودی ولی عہد نے بحران کے ابتدائی دنوں سے ہی روسی اور یوکرینی قیادت کے ساتھ رابطے کیے۔ انھوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ سعودی عرب ایک سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے اپنی بہترین کوششوں کے لیے تیار ہے جس کے نتیجے میں مستقل امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments