International

پاکستان میں بلوچ باغیوں کا ٹرین پر قبضہ، 400 مسافروں کو بنایا یرغمال، پاک فوج کی اٹکی سانسیں

پاکستان میں بلوچ باغیوں کا ٹرین پر قبضہ، 400 مسافروں کو بنایا یرغمال، پاک فوج کی اٹکی سانسیں

پاکستان میں عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے بلوچستان کے درۂ بولان کے علاقے میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کی اطلاعات منگل سہ پہر موصول ہوئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے منگل کو ڈھاڈر کے مقام پر ٹرین پر حملہ کیا اور وہاں واقع ایک سرنگ میں اسے روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ عسکری ذرائع نے یرغمال بنائے جانے والے افراد کی تعداد تو نہیں بتائی تاہم کوئٹہ میں ریلوے کے حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس ٹرین پر 400 سے زیادہ افراد سفر کر رہے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہ انتہائی دشوار گزار اور مرکزی سڑک سے دور ہے تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے جو شدت پسندوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے قبول کی گئی ہے اور تنظیم کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں میں تمام سرکاری ملازمین ہیں جن کا تعلق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جس جگہ یہ حملہ ہوا، وہاں موبائل اور ٹیلی فون نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین کے عملے سے رابطہ ممکن نہیں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments