International

سعودی عرب اور قطر کی غزہ میں بجلی منقطع کرنے کی شدید مذمت

سعودی عرب اور قطر کی غزہ میں بجلی منقطع کرنے کی شدید مذمت

سعودی عرب اور قطر نے اسرائیل کی غزہ میں بجلی بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام پر اجتماعی سزا کا نفاذ قابلِ مذمت اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری سے فوری اور غیر مشروط اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ غزہ میں بجلی کی فراہمی بحال کی جا سکے اور امدادی سامان کا تسلسل یقینی بنایا جا سکے۔ دوسری جانب قطر نے بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینی عوام کے لیے ضروری تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی ردعمل میں اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف ممالک فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments