International

ٹرمپ انتظامیہ کی رضاکارانہ امریکا چھوڑنیوالوں کیلئے ’سیلف ڈیپورٹیشن‘ ایپ لانچ

ٹرمپ انتظامیہ کی رضاکارانہ امریکا چھوڑنیوالوں کیلئے ’سیلف ڈیپورٹیشن‘ ایپ لانچ

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے سیلف ڈیپورٹیشن ایپ متعارف کرا دی۔ غیر ملکی میڈیا رہورٹس کے مطابق اب غیر قانونی تارکینِ وطن اپنی مرضی سے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے سی بی پی ہوم نامی موبائل ایپ متعارف کروائی ہے، جس کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن ممکنہ گرفتاری اور حراست کا سامنا کرنے کے بجائے اپنی مرضی سے سیلف ڈیپورٹ ہو سکتے ہیں۔ مذکورہ ایپ پہلے تارکینِ وطن کے لیے اپوائنٹمنٹ بکنگ میں استعمال ہوتی تھی، اب امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے ذریعے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک چھوڑنے کی سہولت فراہم کرے گی تاکہ وہ سخت نتائج سے بچ سکیں۔ سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوم کے مطابق جو لوگ اس ایپ کے ذریعے رضاکارانہ طور پر خود کو ڈی پورٹ کریں گے، ان کے لیے قانونی طور پر دوبارہ امریکا آنے کا موقع باقی رہے گا، بصورت دیگر انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا اور وہ کبھی واپس نہیں آ سکیں گے۔ ایپ پر غیر قانونی تارکینِ وطن سے یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ آیا ان کے پاس وطن واپسی کے لیے پیسے، درست اور کارآمد پاسپورٹ موجود ہے یا نہیں؟

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments