International

یوکرین کا ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک، درجنوں عمارتیں متاثر

یوکرین کا ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک، درجنوں عمارتیں متاثر

ماسکو: یوکرین نے روسی دارالحکومت ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے ماسکو پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ راتوں رات کئی علاقوں میں 337 یوکرینی ڈرون مار گرائے جن میں سے 91 ڈرونز ماسکو کی جانب بھیجے گئے جب کہ یوکرین کی سرحد سے ملحق کرسک کے علاقے میں مزید 126 ڈرون بھی مار گرائے ہیں۔ واضح رہے یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے سعودی عرب میں مزاکرات کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لیے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اوریوکرینی صدر زیلنسکی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments