Entertainment

سوشل میڈیا دور میں ٹرولنگ زندگی کا لازمی حصہ ہے، کاجول

سوشل میڈیا دور میں ٹرولنگ زندگی کا لازمی حصہ ہے، کاجول

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نےکہا ہے کہ سوشل میڈیا کے دور میں مشہور شخصیت کےلیے ٹرولنگ زندگی کا لازمی حصہ بن گئی ہے۔ کاجول نے ایک تقریب کے دوران سوشل میڈیا ٹرولنگ سے نمٹنے، کیرئیر میں توازن برقرار کھنے اور مشہور شخصیت کی زندگی کی پیچیدگیوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر زیر گردش گلیمرس تصاویر اور اُن کے پیچھے کی حقیقت سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں کہ میری زندگی کا بیشتر حصہ سوشل میڈیا کے بغیر گزرا ہے، 6 سال پہلے ہی سماجی رابطے کی دنیا میں قدم رکھا ہے، یہاں زندگی غیر حقیقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ میری ریڈ کارپٹ کی تصاویر دیکھیں گے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں صبح 5 بجے اٹھ جاتی ہوں اور رات ساڑھے 11 بجے تھک ہار کر گھر واپس لوٹتی ہوں، اگلے روز پھر سے کام شروع ہوجاتا ہے۔ کاجول نے مزید کہا کہ ہمارے زندگی میں بھی اچھے اور برے دن آتے ہیں، ہم بھی سب ہی کی طرح محنت کرتے ہیں لیکن جب پوسٹ سامنے آتی ہے تو ہم مسکراتے ہیں۔ مداحوں کے دہری نوعیت کے ردعمل پر کاجول نے کہا کہ جب آپ سے لوگ بہت زیادہ پیار کرتے ہیں تو انہیں آپ سے نفرت کرنے کا بھی حق ہے، یہ نہیں کہہ رہی کہ وہ صحیح ہیں لیکن ہمیں مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے اس سے نمٹنا ہوگا۔ اداکارہ نے خود کو سست ترین شخص کہا اور کیرئیر کے دوران طویل وقفوں پر بات کی اور کہا کہ فلمی گھرانے سے ہونے کے باوجود یہ سفر میں نے اپنایا، میری فلموں کی تعداد بھی کم ہے۔ کاجول نے کہا کہ میری والدہ اور دادی کہتی تھیں کہ کام آپ کی زندگی کا حصہ ہے لیکن آپ کی پوری زندگی نہیں ہے، فلموں سے بریک کے دوران میں نے شادی کی اور بچے پیدا کیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments