سوشل میڈیا پر جھوٹا لگژری لائف اسٹائل دکھانے پر بگ باس میں کام کرنیوالی اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے معروف ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے 19واں سیزن کی امیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا مِتّل ایک نئے اسکینڈل میں پھنس گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی کے انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا کہ اداکارہ نے اپنی پرتعیش زندگی کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کیے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ تانیا نے خود کو ایک ایسے گھر کی مالک ظاہر کیا جو ’’فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ خوبصورت‘‘ ہے اور وہ اکثر بکلاوا، دال اور کافی کے لیے بیرون ملک سفر کرتی ہیں۔ فیضان انصاری نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ دعوے نوجوانوں کے لیے غلط پیغام دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر غلط طرزِ زندگی کی تشہیر کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ تانیا پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ بلراج سمیت کئی افراد کو دھوکہ دیا، جس کا نتیجہ ان کے درمیان تنازع اور بلراج کی قید کی صورت میں نکلا۔ فیضان نے بتایا کہ وہ خود ممبئی سے گوالیار گئے تاکہ ثبوت جمع کروائیں۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان

تنہائی مجھے اندر ہی اندر کھا رہی تھی، شلپا شروڈکر
رنبیر کپور بہت صابر ہیں، ایک سین کیلئے 52 ری ٹیکس دیے: بونی کپور