National

سونم وانگچک کی گرفتاری پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

سونم وانگچک کی گرفتاری پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

لداخ کے لیہ میں 24 ستمبر کو پرتشدد احتجاج کے دوران چار افراد پولیس فائرنگ میں مارے گئے، جس کے بعد اب تک کل 44 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان میں ماحولیاتی کارکن اور چھٹے شیڈول کی مانگ کرنے والے سونم وانگچک بھی شامل ہیں۔ وانگچک بھوک ہڑتال پر تھے لیکن تشدد بھڑکنے کے فوراً بعد انہوں نے اپنی ہڑتال ختم کر دی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک پوسٹ میں لکھا: ’’لداخ کے حیرت انگیز لوگ، ان کی ثقافت اور روایات بی جے پی اور آر ایس ایس کے حملے کی زد میں ہیں۔ لداخی عوام نے اپنی آواز مانگی، بی جے پی نے جواب میں چار نوجوانوں کو قتل کیا اور سونم وانگچک کو جیل میں ڈال دیا۔ قتل بند کرو، تشدد بند کرو، ڈرانا دھمکانا بند کرو۔ لداخ کو آواز دو، انہیں چھٹا شیڈول دو۔” حکام کے مطابق 26 ستمبر کو سونم وانگچک کو نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت حراست میں لیا گیا اور جودھپور کی جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس کا الزام ہے کہ انہوں نے تشدد کو بھڑکانے میں کردار ادا کیا۔ لداخ کے ڈی جی پی ایس ڈی سنگھ جموال نے پریس کانفرنس میں بتایا: ’’اب تک 44 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بھی شامل ہیں۔ سونم وانگچک کو این ایس اے کے تحت جیل بھیجا گیا ہے۔‘‘ پاکستان سے تعلقات کا الزام پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سونم وانگچک کے پاکستان سے روابط پر سوالیہ نشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وانگچک نے ماضی میں پاکستان کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی اور وہ بنگلہ دیش بھی گئے تھے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ’’ہم نے حال ہی میں ایک پاکستانی شہری کو پکڑا تھا جو رپورٹنگ کر رہا تھا۔ وانگچک کی سرگرمیوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔‘‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments