Entertainment

سومی علی نے سلمان خان کے دفاع کی اصل وجہ بتادی

سومی علی نے سلمان خان کے دفاع کی اصل وجہ بتادی

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے بشنوئی کمیونٹی کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 48 سالہ سومی علی نے بریک اپ کے بعد بھی سلمان خان کا دفاع کرنے کی اصل وجہ بتادی۔ انہوں نے یہ انکشاف سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد کیا ہے اور کہا کہ میری سپراسٹار اداکار سے کالے ہرن کے قتل کے معاملے پر بات ہوئی تھی، اُس نے مجھے اس بارے میں تفصیل بھی بتائی تھی۔ سومی علی نے مزید کہا کہ سلمان خان بشنوئی برادری کے نزدیک کالے ہرن کی اہمیت سے ناواقف تھے، میں اس دن جانا چاہتی تھی لیکن مجھے یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ میں شکار کو بھگا رہی ہوں۔ میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار کی سابقہ گرل فرینڈ نے کہا کہ وہ ایسی چیز کےلیے کیوں معافی مانگے، جس کے بارے میں وہ جانتا تک نہیں، یہ تو غیر ارادی اقدام پر معافی معافی مانگنے پر مجبور کرنے جیسا ہے، جس کا کوئی مطلب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشہور ہے کہ سلمان خان مغرور ہیں لیکن ان کی معافی کا معاملہ انا سے تعلق نہیں رکھتا، میرا اداکار یا اُن کی فیملی سے کوئی تعلق نہیں لیکن میں نہیں چاہتی کہ قتل یا تشدد ہو، جو کسی طرح درست نہیں۔ سومی علی کا کہنا تھا کہ میں سپر اسٹار کے ساتھ کئی آؤٹ ڈور شوٹس پر گئی ہوں، اس دوران وہ کئی بار شکار بھی کرچکا ہے، میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ سلمان خان کو نہیں معلوم تھا کہ بشنوئی برادری کالے ہرن کو پوجتی ہے۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ میں لارنس بشنوئی سے بات کرنا چاہتی ہوں تاکہ اس معا ملے میں نیا راستہ تلاش کیا جائے، میں نومبر میں بھارت میں ہوں گی۔ سومی علی نے کہا کہ میں سزائے موت اور قتل کی مخالف ہوں، سلمان خان سے متعلق کوئی جذبات نہیں، نہ ہی اداکار سے ملنا چاہتی ہوں، اُس کی فکر اتنی ہی ہے جتنی سڑک پر چلنے والے آدمی کی یا اپنے پڑوسی کی ہوتی ہے، میری آخری بار سلمان خان سے گفتگو 12 سال قبل ہوئی تھی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments