Entertainment

سوارا بھاسکر کے شوہر نے کنگنا رناوت کو خراب سیاستدان کہہ دیا

سوارا بھاسکر کے شوہر نے کنگنا رناوت کو خراب سیاستدان کہہ دیا

اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد نے اداکاری سے سیاست کا رخ کرنے والی کنگنا رناوت کو ’خراب سیاستدان‘ کہہ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فہد احمد نےکنگنا رناوت کی برائی کی تو اُن کی اہلیہ نے اداکارہ کو خوش قسمت اور کبھی ہار نہ ماننے والی قرار دیا۔ فہد احمد نےمزید کہا کہ کنگنا رناوت نے رکن پارلیمنٹ ہونے کے باوجود مانڈی کے سیلاب زدگان کےلیے خاطر خواہ کوشش نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنگنا رناوت ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن سیاست میں وہ ناکام رہی ہیں۔ سوارا بھاسکر نے شوہر کی رائے سے اختلاف کیا اور کنگنا رناوت کو بار بار خراب سیاستدان کہنے پر ٹوکا اور کہا کہ ’50 بار مت کہو‘۔ انہوں نے ساتھی اداکارہ کی طرف سے فہد اور انہیں شادی پر نیک خواہشات کے پیغام کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ کنگنا رناوت خوش قسمت اور کبھی ہار نہ ماننے والی خاتون ہیں۔ سوارا بھاسکر اور کنگنا رناوت کے سیاسی نظریات بالکل مختلف ہیں، ان کے درمیان سوشل میڈیا پر اکثر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ 2023ء میں سوارا بھاسکر اور فہد احمد کو شادی کی مبارک باد دی تھی اور لکھا تھا کہ ’شادیاں دلوں میں ہوتی ہیں ،باقی سب رسمی چیزیں ہیں‘۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments