بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے آئندہ ٹیسٹ میچز میں کارکردگی نا دکھانے کی صورت میں روہت شرما کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کی پیشگوئی کر دی۔ میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر نے کہا کہ اگر روہت شرما میلبرن اور سڈنی میں فلاپ ہوئے تو وہ خود دستبردار ہو جائیں گے اور سلیکٹرز کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے۔ سابق کپتان نے کہا کہ یقینی طور پر روہت شرما آخری دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے، تاہم اگر آخری دو میچز میں روہت شرما رنز نہیں کرتے تو میرا خیال ہے وہ کپتانی سے الگ ہو جائیں گے۔ سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ روہت شرما ٹیم پر بوجھ نہیں بنیں گے، وہ ایسے کرکٹر ہیں جو ٹیم کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ روہت شرما نے آخری 13 ٹیسٹ اننگز میں 11.83 کی اوسط سے صرف 152 رنز بنائے ہیں جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید ہو رہی ہے۔
Source: social media
دوسرا ٹی 20: بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی
میسی نہ رونالڈو، سال 2024 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیلین فٹبالر کے نام
پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
آر اشون کا بین الاقوامی کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا اعلان
جو روٹ نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
سنیل گواسکر کی روہت شرما کے کپتانی سے دستبرادر ہونے کی پیشگوئی
جو روٹ نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
برسبین ٹیسٹ میں بارش کا فیصلہ، ہار جیت کے بغیر اختتام پذیر، سیریز 1-1 سے برابر
سنیل گواسکر کی روہت شرما کے کپتانی سے دستبرادر ہونے کی پیشگوئی
دوسرا ٹی 20: بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی
آر اشون کا بین الاقوامی کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا اعلان
پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
میسی نہ رونالڈو، سال 2024 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیلین فٹبالر کے نام
راہل، جڈیجہ کے بعد آکاش دیپ کی دلیرانہ اننگز نے ہندستان کو تباہی سے بچایا