بنگلا دیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی اور سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔ کنگز ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز سے ہرا دیا۔ بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 129 رنز بنائے تھے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے شمیم حسین 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس نے 32 اور عقیل حسین نے 31 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی طرف سے تسکین احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلا دیش نے 3 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
Source: social media
آر اشون کا بین الاقوامی کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا اعلان
جو روٹ نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
میسی نہ رونالڈو، سال 2024 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیلین فٹبالر کے نام
پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے ہندستان کونو وکٹوں سے شکست دی
دوسرا ٹی 20: بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی