فرانس کے معروف فٹبالر کریم بینزیما مبینہ طور پر رواں سیزن کے اختتام پر کلب فٹبال سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنے لگے۔ فرانسیسی اسٹرائیکر سعودی کلب الاتحاد کیلئے کھیلتے ہیں جنہوں نے اس سے قبل ریال میڈرڈ میں 14 سالہ شاندار کیریئر کا لطف اٹھایا تھا، پہلے سیزن میں بینزیما کو الاتحاد کا حصہ بننے کے بعد پہلے سیزن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے بعد وہ فارم میں واپس آ گئے اور مینیجر لورینٹ بلانک کی قیادت میں اس سیزن اب تک 10 میچوں میں 10 گول اسکور کرچکے ہیں۔ سعودی پرو لیگ کے رواں سیزن میں گولز کے اعتبار سے اسٹار فٹبالر ٹاپ اسکورر الیگزینڈر مترووک سے صرف دو گول پیچھے اور کرسٹیانو رونالڈو کے برابر ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ فارم میں مضبوط واپسی کے باوجود بینزیما اپنے مستقبل کا جائزہ لے رہے ہیں اور وہ توقع سے جلد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ کریم بینزیما اس وقت الاتحاد میں اپنے معاہدے کے تحت سالانہ 86 ملین پاؤنڈ کماتے ہیں، جو 2026 تک جاری رہے گا۔ فرانسیسی فٹبالر نے اپنے کیریئر میں ریال میڈرڈ کیلئے 648 میچوں میں 354 گول اسکور کیے جبکہ اس دورانیے میں انہوں نے 25 ٹرافیاں جیتیں جس میں 5 یوئیفا چیمپیئنز لیگ ٹائٹل بھی شامل ہیں۔ انہوں نے 2022 میں 44 میچز کھیل کر 44 گول اسکور کرکے ایک شاندار سیزن کے بعد بیلن ڈی اور بھی جیتا تھا۔
Source: social media
آر اشون کا بین الاقوامی کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا اعلان
جو روٹ نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
میسی نہ رونالڈو، سال 2024 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیلین فٹبالر کے نام
پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے ہندستان کونو وکٹوں سے شکست دی
دوسرا ٹی 20: بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی