Sports

فیفا ورلڈ کپ :  بیلجیئم کا خواب چکنا چور، میکل میرینو نے اسپین کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا

فیفا ورلڈ کپ : بیلجیئم کا خواب چکنا چور، میکل میرینو نے اسپین کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا

لاس اینجلس (اسپورٹس ڈیسک): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد بیلجیئم کو 1-2 سے پچھاڑ کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ لاس اینجلس کے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان شروع سے ہی بالادستی قائم کرنے کی زبردست جنگ دیکھنے کو ملی۔ میچ کے 30ویں منٹ میں اسپین کے اسٹار مڈفیلڈر فیبین روئی نے روایتی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار گول داغا اور اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ تاہم، بیلجیئم نے بھی ہتھیار نہ ڈالے اور میچ کے 41ویں منٹ میں چارلس ڈی کیٹیلیئر نے اسپینش دفاع کو پاش پاش کرتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ اس سنسنی خیز برابری کے بعد دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، مگر گول کیپرز کی مستعدی کے باعث کوئی بھی ٹیم سبقت نہ لے سکی۔ جب میچ اپنے اختتام کے قریب تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ فیصلہ اضافی وقت میں ہوگا، ٹھیک اسی وقت یعنی 88ویں منٹ میں میکل میرینو نے جادوئی کھیل پیش کیا۔ انہوں نے ایک ناقابلِ یقین موو بناتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا اور اسپین کو 1-2 کی فیصلہ کن برتری دلا کر اسٹیڈیم کو تالیوں سے گونجنے پر مجبور کر دیا۔ بیلجیئم نے میچ کے آخری لمحات اور انجری ٹائم میں برابری کے لیے پورا زور لگا دیا، لیکن ریفری کی آخری سیٹی بجنے تک وہ اسپین کے مضبوط دفاع کو نہ بھید سکے۔ اس سنسنی خیز فتح کے ساتھ ہی اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا ہے جبکہ بیلجیئم کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments