ممبئی، 6 جولائی: ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے زمبابوے کے خلاف آئندہ تین ٹی20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے سنجو سیمسن کو اسکواڈ سے باہر کر دیا ہے ، جبکہ شریاس ایئر کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے ۔ نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ سنجو سیمسن، جنہوں نے حالیہ ورلڈ کپ میں ہندستان کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا اور اپنی شاندار کارکردگی پر بھرپور ستائش حاصل کی تھی، ٹورنامنٹ کے بعد اچانک فارم میں کمی کا شکار ہو گئے ۔ انہوں نے بعد کی تین ٹی20 اننگز میں صرف 5، صفر اور ایک رن اسکور کیا، جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے انہیں زمبابوے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے تلک ورما کو نائب کپتان مقرر کیا ہے ، جبکہ ایشان کشن اور پربھسمرن سنگھ کو وکٹ کیپر بلے بازوں کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ زمبابوے کے خلاف ہندوستانی ٹیم میں شریاس ایئر (کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما (نائب کپتان)، ایشان کشن، پربھسمرن سنگھ، ویبھو سوریہ ونشی، شیوم دوبے ، سوریانش شیڈگے ، رنکو سنگھ، ہرش دوبے ، ورون چکرورتی، پرنس یادو، یش ٹھاکر، اشوک شرما اور میانک یادو شامل ہیں۔ ہندستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی20 بین الاقوامی میچ 23، 25 اور 26 جولائی کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے ۔دریں اثنا، بی سی سی آئی نے ایک علیحدہ اعلان میں بتایا کہ انگلینڈ کے دورے کے لیے ہندوستانی ون ڈے ٹیم میں زخمی نتیش کمار ریڈی کی جگہ شیوم دوبے کو شامل کیا گیا ہے ۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کی قیادت شبھمن گل کریں گے ، جبکہ اسکواڈ میں روہت شرما، وراٹ کوہلی، نائب کپتان شریاس ایئر، کے ایل راہل، ایشان کشن، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، پرسدھ کرشنا، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، گرنور برار اور شیوم دوبے شامل ہیں۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا