Entertainment

سنجے کپور کی بہن نے کرشمہ کے بچوں کی حمایت کر دی

سنجے کپور کی بہن نے کرشمہ کے بچوں کی حمایت کر دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر آنجہانی سنجے کپور کی بہن مندھیرا کپور اسمتھ نے سنجے کی بیوہ پریا کپور کو اثاثے ڈکلیئر کرنے کی دہلی ہائیکورٹ کی ہدایت پر ردعمل دے دیا۔ انہوں نے کرشمہ کپور کے بچوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ واضح رہے کہ بزنس مین آنجہانی سنجے کپور اس سال جون میں برطانیہ میں 53 برس کی عمر میں پولو میچ کے دوران چل بسے تھے۔ اب انکے 30 ہزار کروڑ روپے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اداکارہ کرشمہ کپور جو انکی سابق اہلیہ ہیں انکے دو بچے سمائرا اور کیان جو کہ سنجے کے حیاتیاتی اولاد ہیں نے دہلی ہائی کورٹ میں کیس داخل کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انکی سوتیلی والدہ پریا سچدیو کپور نے انکے والد کی وصیت میں جعل سازی کی کوشش کی ہے۔ سنجے کپور کی بہن مندھیر کپور اسمتھ نے کرشمہ کپور کے بچوں کی حمایت کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اس پر بہت خوش ہوں کیونکہ آخرکار خاندان کو اس طرح کسی حد تک معلومات حاصل ہوگی۔ میں پرامید ہوں کہ اس سے یہ ساری صورتحال واضح ہوگی اور چیزیں زیادہ شفافیت کے ساتھ اور نمایاں نظر آئیں گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں بچوں کی جانب سے کیے گئے اقدام کی حمایت کرتی ہوں اور انکے ساتھ کھڑی ہوں، کیونکہ اگر کوئی ان کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات کو جانتا ہو، اور پھر بھی ان کے والد نے انہیں اپنی وصیت میں شامل نہ کیا ہو۔ تو یہ بات سمجھ سے باہر اور بالکل بے معنی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments