National

سنبھل میں مسجد پرانتظامیہ کی بلڈوزرکارروائی، بڑی تعداد میں پولیس فورس کو کیا گیا تعینات

سنبھل میں مسجد پرانتظامیہ کی بلڈوزرکارروائی، بڑی تعداد میں پولیس فورس کو کیا گیا تعینات

دشہرہ کے دن سنبھل میں غیرقانونی تعمیرات پربلڈوزرکارروائی کی جا رہی ہے۔ اسمولی تھانہ علاقہ کے گاؤں میں انتظامیہ نے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ کئی ایکڑزمین پرتعمیراس عمارت میں مدرسہ اوربارات گھرچلائے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ اسے بلڈوزرسے گرایا جا رہا ہے۔ ایس پی کے کے بشنوئی کا کہنا ہے کہ یہ زمین تالاب کے لئے متعین ہے، جس پرغیرقامونی طریقے سے تعمیرکرائی گئی ہے۔ تعمیرات ہٹانے کے لئے متعلقہ فریق کو30 دنوں کا وقت دیا گیا تھا، لیکن ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجودغیرقانونی تعمیرات نہیں ہٹائی گئیں۔ نتیجتاً انتظامیہ نے اپنے طورپرکارروائی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سنبھل میں مبینہ غیرقانونی طریقے سے بنائے گئے مدرسہ اوربارات گھرکوانتظامیہ بلڈوزرسے منہدم کرا رہی ہے۔ ممکنہ احتجاج کے پیش نظرعلاقے میں پولیس کی بھاری پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ کشیدہ صورتحال کوروکنے کے لئے پورے علاقے کوپولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ لوگوں کوگھروں سے باہرنہ نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ پہلے ہی بلڈوزرسے شادی ہال کومسمارکرچکی ہے۔ اب مسجد کوانتفاضہ کمیٹی منہدم کرے گی۔ انتظامیہ نے دن کے اوائل میں گاؤں والوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اورانہیں حفاظت اورچوکسی کے بارے میں آگاہ کیا۔ کارروائی کی نگرانی لے لئے موقع پرڈی ایم اورایس پی موجود ہیں۔ ڈرون سے بھی علاقے میں نظررکھی جارہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی قبضوں اورتعمیرکوکسی بھی حال میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments