Sports

سن رائزرس حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

سن رائزرس حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

چنئی، 25 اپریل :ہرشل پٹیل (چار وکٹ)، کپتان پیٹ کمنز اور جے دیو انادکٹ (دو وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد ایشان کشن (44) اور کامندو مینڈس (32) رنوں کی اننگز کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے جمعہ کو انڈین پریمیم لیگ (آئی پی ال) کے 43ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 155 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ پہلے ہی اوور میں خلیل احمد نے ابھیشیک شرما (0) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا ۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے ایشان کشن نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ چھٹے اوور میں انشول کمبوج نے ٹریوس ہیڈ (19) کو آؤٹ کرتے ہوئے چنئی کو دوسری کامیابی دلائی۔ حیدرآباد کا تیسرا وکٹ نویں اوور میں ہینرک کلاسن (سات) کی صورت میں گرا۔ نور احمد نے 12ویں اوور میں انیکیت ورما (19) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد 14ویں اوور میں نور احمد نے ایشان کشن کو آؤٹ کر کے حیدرآباد کو بڑا جھٹکا دیا۔ ایشان کشن نے 34 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (44) رنز بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے 18.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 155 رن بنا کر میچ پانچ وکٹ سے جیت لیا۔ کامندو مینڈس 22 گیندوں میں (32 ناٹ آؤٹ ) اور نتیش کمار ریڈی نے 13 گیندوں میں (19 ناٹ آؤٹ ) رنوں کی اننگز کھیلی۔ چنئی سپر کنگز کی جانب سے نور احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ خلیل احمد، انشول کمبوج اور رویندرا جڈیجہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اسے قبل آج یہاں سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری چنئی سپر کنگز کی شروعات خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں شیخ رشید (0) کا وکٹ گنوادیا۔ راشد کو محمد شامی نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے سیم کرن اور آیوش مہاترے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ہرشل پٹیل نے پانچویں اوور میں سیم کرن (نو) کو آؤٹ کرتے ہوئے چنئی کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد پیٹ کمنز نے آیوش مہاترے 19 گیندوں میں (30) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ چنئی کا چوتھا وکٹ 10ویں اوور میں رویندر جڈیجہ (21) کی صورت میں گرا۔ چنئی کو بڑے اسکور کی طرف لے جانے والے ڈیوالڈ بریوس کو ہرشل نے آؤٹ کیا۔ ڈیولڈ بریوس نے 25 گیندوں میں چار چھکوں اور ایک چوکا کی مدد سے سب سے زیادہ رنز (42) بنائے۔ شیوم دوبے (12) اور دیپک ہوڈا (22) کو جے دیو انادکٹ نے آؤٹ کیا۔ مہندر سنگھ دھونی (چھ) اور نور احمد (دو) کو ہرشل نے آؤٹ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے بولنگ اٹیک کے سامنے چنئی سپر کنگز کی پوری ٹیم 19.5 اوور میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سن رائزرس حیدرآباد کے لیے ہرشل پٹیل نے چار اوور میں 28 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز اور جے دیو انادکٹ کو دودو وکٹ ملے۔ محمد شامی اور کامندو مینڈس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments