اسرائیلی وزیر خزانہ بیتسلیل سموٹرچ نے ایک بار پھر اپنا موقف دہرایا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کو وسعت دینا ضروری ہے۔ سموٹرچ نے جمعرات کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو مغربی کنارے پر بستیوں کے پھیلاؤ اور وہاں اسرائیلی خود مختاری کے نفاذ کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی انتظامیہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔ سموٹرچ نے مزید کہا کہ اسرائیل کو "غزہ میں دوبارہ بستیوں کی آباد کاری کرنی چاہیے" اور یقین دلایا کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے ان علاقوں سے نہیں نکلے گی جن پر اس نے قبضہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اسرائیل کے لیے خود کشی کے مترادف ہے"۔ یہ بیان اس اعلان کے بعد سامنے آیا جب سموٹرچ نے بیت المقدس اور معالیہ ادومیم یہودی بستی کے درمیان واقع علاقے E1 میں 3401 نئے رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری دی۔ فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو ردینہ نے کہا کہ E1 میں نئے تعمیراتی منصوبے، غزہ میں جاری نسل کشی اور آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے دہشت گرد حملے ... مزید کشیدگی، تناؤ اور عدم استحکام کو ہی جنم دیں گے۔ انھوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون، بالخصوص سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2334، واضح طور پر مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں تمام آباد کاریوں کو غیر قانونی قرار دیتی ہے۔ مصر اور اردن کی وزارتِ خارجہ کے ساتھ ساتھ یورپی یونین نے بھی اسرائیلی وزیر کے بیانات کی مذمت کی۔ مصری وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری کے نفاذ سے متعلق سموٹرچ کے انتہا پسندانہ بیان کو مسترد کرتی ہے اور اسرائیل کو خبردار کرتی ہے کہ فلسطینی مسئلے کے خاتمے کے نظریے کے پیچھے نہ چلے۔
Source: socila media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، امریکی صدر
روس، 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی لہریں ٹکرا گئیں
روس میں آنے والا زلزلہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ہے
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، امریکی صدر
روس، 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی لہریں ٹکرا گئیں
روس میں آنے والا زلزلہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ہے