معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو نے شادی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلینا گومز اور بینی بلانکو کی شادی کی تقریب گزشتہ روز کیلی فورنیا میں منعقد ہوئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کا ایک سلائیڈ شو ’9.27.25‘ کی تاریخ کے ساتھ پوسٹ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پوسٹ میں 33 سالہ گلوکارہ سیلنا گومز کو سفید عروسی لباس جبکہ 37 سالہ میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو ٹکسڈو میں دکھائی دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نوبیاہتا جوڑے نے اپنے یادگار دن کے لیے رالف لارین کے عروسی جوڑوں کا انتخاب کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی اس تقریب میں 170 مہمانوں نے شرکت کی، جس میں سیلنا کی قریبی دوست ٹیلر سوئفٹ سمیت کئی امریکی پاپ اسٹارز اور دیگر دوست شامل تھے۔ یاد رہے کہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور دسمبر 2024ء میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان