Entertainment

سلمان خان سعودی عرب پہنچ گئے، وجہ سامنے آگئی

سلمان خان سعودی عرب پہنچ گئے، وجہ سامنے آگئی

بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان ریاض سیزن 2025 کے جوائے فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ معروف اداکار سلمان خان ریاض سیزن 2025 میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے ہیں۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سلمان خان نے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں جوائے فورم میں اظہار خیال کروں گا، آئیے کہ تقریب کو ایک متاثرکن اور ناقابلِ فراموش ایونٹ بناتے ہیں۔ فورم میں آپ سے ملاقات ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ریاض سیزن 2021 میں سلمان خان شریک ہوچکے ہیں، 2022 میں انہیں ’پرسنیلٹی آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ گزشتہ شب بلیوارڈ سٹی کے ایس ای ایف ارینا میں جوائے فورم 2025 کا آغاز ہوا جہاں عالمی رہنما، کھلاڑی، اداکار، تخلیق کار اور فیصلہ ساز جمع ہوئے تاکہ تفریح کے مستقبل اور سعودی عرب کے اس شعبے میں بڑھتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments