Activities

سلمان خان نے تھیٹر میں پٹاخے چھوڑنے کو خطرناک قرار دیدیا

سلمان خان نے تھیٹر میں پٹاخے چھوڑنے کو خطرناک قرار دیدیا

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلموں کا انتظار ان کے مداح جس بےچینی کے ساتھ کرتے ہیں اس اظہار انہوں نے تباہ کن انداز میں تھیٹر میں ہی کر ڈالا۔ تاہم سلمان نے مداحوں کے اس ردِ عمل کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا۔ سلمان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ٹائیگر تھری سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ان کے مداحوں کو خوب پٹاخے چھوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ پٹاخے مداح کسی کھلی فضا میں نہیں بلکہ ایک بند تھیٹر میں چھوڑ رہے ہیں، جہاں فلم دکھائی جارہی تھی۔ فلم میں جیسے ہی سلمان خان کی انٹری ہوتی ہے تو تھیٹر میں موجود مداح خوشی میں پٹاخے چھوڑنے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے تھیٹر میں بھگدڑ بھی مچ جاتی ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس کے بعد سلمان خان نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں سلمان خان نے تحریر کیا کہ "میں ٹائیگر تھری کے شو کے دوران تھیٹرز میں پٹاخے چھوڑے جانے کے بارے میں سن رہا ہوں۔ یہ انتہائی خطرناک ہے۔" انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ "آپ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے بغیر فلم سے لطف اندوز ہوں۔"

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments