بالی ووڈ کے دو بڑے خانز سلمان خان اور عامر خان نے اپنے بچپن کی ایسی حقائق شیئر کردیں جو بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو میں عامر خان اور سلمان خان نے نہ صرف اپنی مالی مشکلات کا ذکر کیا بلکہ والدین سے جڑے جذباتی لمحات بھی بتادیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر دونوں بڑے اسٹار اداکار 1994ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکیول میں ایک ساتھ دوبارہ نظر آسکتے ہیں۔ سلمان خان اور عامر خان بچپن میں ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے لیکن ان کی ایک دوسرے شناسائی نہیں تھی، دونوں ہی کو اسکول فیس سے متعلق شرمندگی یا سزا کا سامنا رہتا تھا۔ اسکول سے سلمان خان کو فیس کی عدم ادائیگی پر نکال دیا جاتا تھا جبکہ عامر خان کا نام اسمبلی میں تمام بچوں کے سامنے لیا جاتا۔ سلمان خان کو چوتھی کلاس میں اسکول سے ایک حادثے اور فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نکالا گیا تھا، اس معاملے میں انہیں سزا ملی تھی، والد سلیم خان کو پتا چلا تو انہوں نے کہا کہ وقت پر فیس ادا نہ کرنے پر مجھے سزا دیں بچے کو نہیں۔ عامر خان نے بتایا کہ فیس نہ دینے پر مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، میرا نام اسکول اسمبلی میں سب کے سامنے لیا جاتا تھا ۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان