ممبئی پولیس نے ٹائیگر شروف کو دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اداکار ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ممبئی پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کو منگل کے روز ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے جھوٹی معلومات پھیلاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹائیگر شروف کی جان لینے کا دو لاکھ روپے کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ کال پنجاب کے رہائشی منیش کمار سجیندر سنگھ کی طرف سے کی گئی تھی، جو غلط اطلاعات کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا اور جلد ہی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ منیش کمار سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار محفوظ ہیں منیش نے صرف خوف پھیلانے کیلئے اداکار کو جان سے مارنے کے معاہدے کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی۔
Source: social media
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
مذہب اور لباس پر تنقید، نصرت بھروچا کا ردعمل
عالیہ میری سگی بہن کے آگے کچھ نہیں، ان میں ٹیلنٹ ہے نہ شکل: سوتیلے بھائی کا انٹرویو وائرل
سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی
اکشے کمار نے سیف کو مجھ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا، کرینہ کپور