انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ شوبز اور کھیلوں کی دنیا کے سب سے خوبصورت اور پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، یہ جوڑا اپنی اسٹائلش عوامی تقریبات، دلکش پوسٹس اور خوشگوار چھٹیوں کے ذریعے مداحوں کے دل جیتتا رہتا ہے۔ حال ہی میں انوشکا اور ویرات کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو دبئی میں ایک شوٹ کے دوران بنائی گئی ہے، جس میں دونوں کو ایک گروپ آف ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں جہاں سب لوگ خوشی سے جھومتے دکھائی دے رہے ہیں، وہیں آرام دہ لباس میں ملبوس انوشکا اور ویرات نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی، دونوں کی کیمسٹری اور خوشگوار انداز نے ویڈیو کو مزید دلکش بنا دیا۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہمیشہ ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے دسمبر 2017ء میں اٹلی کے خوبصورت علاقے توسکانی میں شادی کی تھی، اس کے بعد ان کی زندگی میں مزید خوشیاں آئیں، جنوری 2021ء میں ان کی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی اور حال ہی میں فروری 2024ء میں ان کے بیٹے اکائے کی آمد ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما نے فی الحال شوبز سے کچھ فاصلہ اختیار کیا ہوا ہے، ان کی آخری جھلک نیٹ فلکس کی ایک فلم میں ایک مختصر کردار کے طور پر دیکھی گئی تھی۔
Source: social media
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
مذہب اور لباس پر تنقید، نصرت بھروچا کا ردعمل
عالیہ میری سگی بہن کے آگے کچھ نہیں، ان میں ٹیلنٹ ہے نہ شکل: سوتیلے بھائی کا انٹرویو وائرل
سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی
اکشے کمار نے سیف کو مجھ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا، کرینہ کپور