خوبرو سپر اسٹار، اداکارہ و کاروباری شخصیت ایشوریا رائے نے اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کیا ہے جس میں ان کی بیٹی آرادھیا بھی ہیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی یہ خوبصورت جوڑی اکثر اوقات ہی علیحدگی اور طلاق جیسی خبروں میں گھری رہتی ہے، ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ نے ان تمام خبروں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن جو بالی ووڈ کے سب سے باوقار جوڑوں میں سے ایک ہیں، نے 20 اپریل 2025ء کو اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ منائی۔ 2007ء میں شادی کرنے والے جوڑے نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی فیملی تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو خوبصورت تحفہ دیا ہے۔ ایشوریا رائے کی تصویر میں ان کے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی آردھیا کو خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ گزشتہ روز شیئر کی گئی ایشوریا رائے کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے پیار اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ابھیشیک بچن آخری بار فلم بی ہیپی میں نظر آئے تھے اور ان کی آئندہ فلم اکشے کمار کے ساتھ ہاؤس فل 5 ہو گی۔ ایشوریا رائے کو آخری بار تیلگو فلم پونیئن سیلوان :دو میں دیکھا گیا تھا۔ ایشوریا رائے نے 2024ء کے کانز فلم فیسٹیول میں آرادھیا کے ساتھ شرکت کر کے خوب توجہ حاصل کی تھی۔ شائقین اب اس سال بھی ایشوریا کو کانز فیسٹیول میں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
Source: social media
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
مذہب اور لباس پر تنقید، نصرت بھروچا کا ردعمل
عالیہ میری سگی بہن کے آگے کچھ نہیں، ان میں ٹیلنٹ ہے نہ شکل: سوتیلے بھائی کا انٹرویو وائرل
سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی
اکشے کمار نے سیف کو مجھ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا، کرینہ کپور