بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور انکے شوہر سیف علی خان فلم انڈسٹری میں اپنے اپنے شعبوں میں کامیاب اور بااثر جوڑا ہیں۔ 2008 کی فلم تاشان دونوں میں قربت کا باعث بنی اور وہ ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے۔ جنوری 2022 میں کرینہ کپور نے سابق اداکارہ اور اب مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کے ٹوئیک انڈیا میں گفتگو کے دوران کہا کہ اکشے کمار نے انھیں سیف علی خان سے رومانوی تعلقات اور ملاقات کے حوالے سے خبر دار کیا تھا۔ کرینہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرما کنکشن (ہندو نظریات کے مطابق ماضی میں کیے گئے اچھے یا برے کاموں کا نتیجہ) تھا جو انھیں اور سیف کو قریب لایا۔ انھوں نے کہا ہمیشہ یہ سمجھا جاتا تھا کہ ہم دونوں اکٹھے کسی فلم میں کام کرینگے لیکن ایسا اسلیے نہیں ہوا، کیونکہ میں ہمیشہ منع کر دیتی تھی۔ تاہم جب تاشان میں ہم دونوں کو لیا گیا تو پھر ہمارے درمیان قربت بڑھی اور اکشے کمار جو خود بھی تاشان کی کاسٹ میں شامل تھے انھوں نے سیف کو کرینہ کے حوالے سے خبر دار کیا۔ کرینہ نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سیف علی خان اور اکشے کمار بات کر رہے تھے، اکشے نے محسوس کیا کہ ہم دونوں میں قربت بڑھ رہی ہے، وہ سیف کو ایک کونے میں لے گئے اور کہا کہ غور سے سنو یہ خطرناک لڑکیاں ہیں اور انکا خاندان بھی خطرناک ہے۔ اکشے نے سیف سے مزید کہا میں انکو جانتا ہوں، محتاط رہنا۔ کرینہ نے مزید کہا کہ وہ دراصل سیف کو یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ تم غلط جگہ چلے گئے ہو۔ جس پر سیف کچھ اسطرح سے کہہ رہے تھے کہ نہیں نہیں میں جانتا ہوں، میں نے اسے مکمل طور پر دیکھ لیا ہے۔ واضح رہے کہ 16 اکتوبر 2012 کو سیف اور کرینہ کی شادی ہوئی اور اب ان دونوں کے دو بیٹے ہیں۔
Source: social Media
حیدرآبادمیں 72 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگا رنگ آغاز،حسیناؤں نے ریمپ پر موجودگی درج کرائی
سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب
سمے رائنا کی واپسی کا اعلان! انڈیا گوٹ لیٹنٹ تنازعہ کے بعد
معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اسٹیو پیپون چل بسے
میکسیکو: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
پرکاش راج کی فواد خان کی فلم ابیر گلال کی حمایت
بابل خان کی زاروقطار روتے ہوئے ویڈیو وائرل، انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا
’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج
رئیلٹی شو میں متنازع مناظر: اعجاز خان سمیت ذمے داران کیخلاف ایف آئی آر درج
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی