انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل ٹاس کے دوران شادی سے متعلق سوال پریشان ہوگئے۔ گزشتہ روز ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں شبمن گِل کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، کپتان نے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم محض 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی اور 39 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ کے آغاز سے قبل ٹاس کے دوران سابق کیوی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل کی تعریف اور پھر انہیں شادی سے متعلق سوال کردیا کہ کیا تم جلدی شادی کرنے والے ہو؟ جس پر شبمن گِل حیران رہ گئے اور انہوں نے جواب دیا نہیں۔ خیال رہے کہ ماضی میں شبمن گِل کا نام بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کیساتھ جوڑا جاتا رہا ہے تاہم دونوں نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی، ادھر گجرات ٹائٹنز کے کپتان کی اونیت کور کو ڈیٹ کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھی۔
Source: social media
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
مذہب اور لباس پر تنقید، نصرت بھروچا کا ردعمل
عالیہ میری سگی بہن کے آگے کچھ نہیں، ان میں ٹیلنٹ ہے نہ شکل: سوتیلے بھائی کا انٹرویو وائرل
سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی
اکشے کمار نے سیف کو مجھ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا، کرینہ کپور