حال ہی میں چاقو بردار شخص کے حملے کا نشانہ بننے والے بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان نے قطر میں گھر خرید لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے حملے کے 3 ماہ بعد قطر کو محفوظ قرار دیتے ہوئے اس کے ایک جزیرے پر پُرتعیش جائیداد خریدی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے لیے کچھ عرصہ قطر میں قیام کیا، اس کے خوبصورت مناظر، کھانے اور طرزِ زندگی نے یہاں گھر خریدنے کے لیے متاثر کیا ہے۔ سیف علی خان کا کہنا ہے کہ یہاں قیام کرنا محفوظ اور گھر سے دور رہ کر بھی گھر کا احساس دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اہلِ خانہ خصوصاً اپنے بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کو اپنے اس نئے گھر لے جانے کا منتظر ہوں۔ خیال رہے کہ سیف علی خان کی اس کے علاوہ بھی مختلف جائیدادیں ہیں تاہم فی الحال وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ممبئی کے باندرہ اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں۔ ان کا آبائی پٹودی محل بھی ہے اور لندن میں بھی ان کی جائیداد موجود ہے۔
Source: social media
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
مذہب اور لباس پر تنقید، نصرت بھروچا کا ردعمل
عالیہ میری سگی بہن کے آگے کچھ نہیں، ان میں ٹیلنٹ ہے نہ شکل: سوتیلے بھائی کا انٹرویو وائرل
سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی
اکشے کمار نے سیف کو مجھ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا، کرینہ کپور