Entertainment

سلمان، عامر اور اجے دیوگن کی وجہ سے میرا کیرئیر متاثر ہوا: چنکی پانڈے

سلمان، عامر اور اجے دیوگن کی وجہ سے میرا کیرئیر متاثر ہوا: چنکی پانڈے

بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ سپر اسٹار سلمان خان ، عامر خان ، اجے دیوگن اور گووندا جیسے اسٹارز کی موجودگی میں ان کا کیرئیر متاثر ہوا۔ چنکی پانڈے گزشتہ 3 دہائیوں سے اپنی جاندار پرفارمنس کی بدولت بالی وڈ انڈسٹری میں اپنا مقام بنائے ہوئے ہیں تاہم اداکار کا ماننا ہے کہ سپر اسٹارز کی موجودگی نے ان کا کیرئیر دھندلادیا۔ حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چنکی پانڈے نے انکشاف کیا کہ ’میں نے ایک ایسے وقت میں بالی وڈ میں قدم رکھا جب ہر طرف ستاروں کی روشنی پھوٹ رہی تھی، 1986 میں اداکار گووندا نے بالی وڈ میں انٹری دی، اس کے ایک سال بعد 1987 میں، میں نے قدم رکھا، اگلا سال عامر خان کا تھا، پھر اگلا سلمان خان اور 1990 میں اجے دیوگن نے بالی وڈ میں قدم رکھا، اس کے بعد بڑے اسٹارز آتے رہے لیکن میرے لیے بس 1988کا پورا سال شاندار تھا اور پھر سب کچھ ختم ہو گیا ‘۔ چنکی پانڈے نے بتایا کہ ’یہ وہ وقت تھا جب بہت سے اسٹارز نے ایک ہی ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا لیکن میں کسی پر الزام لگانے کے بجائے اپنے کیرئیر کی ذمہ داری خود لیتا ہوں ‘ ۔ اداکار نے مزید کہا کہ’ میں ایسا جوان خون تھاجو ہمیشہ کام کرنا چاہتا تھا اور پیسے کیلئے کسی بھی طرح کے کردار نبھانے کیلئے تیار تھا لیکن اگر آپ ایسا کرلیں تو کیرئیر کی ترجیحات مختلف ہوجاتی ہیں، یہاں بھی قسمت کا ہاتھ ہے‘۔ چنکی پانڈے کا کہناتھا کہ ’اگر مجھے یہی زندگی دوبارہ ملے تو میں اس عمل سے ایک بار پھر گزرنا چاہوں گا کیوں کہ میں نے اپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ کو بھی انجوائے کیا‘۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments