National

سکما میں نکسلیوں نے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کے ہتھیار لوٹ لیے

سکما میں نکسلیوں نے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کے ہتھیار لوٹ لیے

سکما، 3 نومبر : چھتیس گڑھ میں ضلع سکما کے جگرگنڈہ کے ہفتہ وار بازار میں ڈیوٹی پر تعینات دو فوجیوں پر نکسلیوں نے حملہ کر کے ان کے ہتھیار لوٹ لیے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نکسلیوں نے اتوار کی صبح جگرگنڈہ ہفتہ وار بازار میں ڈیوٹی پر تعینات جوانوں پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد بازار میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نکسلیوں کو پکڑنے کے لیے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ اس حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو جگرگنڈہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمی جوانوں کے نام کرتم دیوا اور سودھی کنا ہیں، ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ نکسلیوں نے دونوں فوجیوں سے ہتھیار بھی لوٹ لیے ہیں، جس میں ایک اے کے 47 اور ایک ایس ایل آر شامل ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments