بنگلورو 02 جون:کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے پیر کے روز تمل اداکار کمل ہاسن کے کنڑ زبان پر تبصرہ پر جاری تنازعہ پر کوئی براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور اس کے بجائے پڑوسی ریاستوں کے درمیان تحمل اور اتحاد کی درخواست کی۔ مسٹر شیوکمار نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ رائل چیلنجرز بنگلورو (ٓر سی بی) آئی پی ایل فائنل جیت حاصل کرے گی۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "براہ کرم مجھے پریشانی میں نہ ڈالیں۔ آپ اصل میں کیا پوچھنا چاہ رہے ہیں؟ میں اس معاملے کا مکمل پس منظر جانے بغیر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ مجھے پہلے ریکارڈ چیک کرنے دیں۔ خیال رہے کہ یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب کمل نے چنئی میں اپنی آنے والی فلم 'ٹھگ لائف' کے آڈیو لانچ کے دوران کہا، "کنڑ تمل سے پیدا ہوئی ہے۔" اس تبصرے نے کرناٹک میں ایک زبردست ردعمل کو جنم دیا جیسے کہ کرناٹک رکشن ویدیکے (کے آر وی) کی حامی کنڑ تنظیموں نے مظاہرے کیے، کمل کے پتلے جلائے اور تھیٹر مالکان کو ریاست میں فلم کی نمائش کے خلاف انتباہ دیا۔ اس کے جواب میں، کرناٹک فلم چیمبر آف کامرس (کے ایف سی سی) نے کرناٹک میں ٹھگ لائف کی ریلیز پر اس وقت تک پابندی لگانے کا اعلان کیا جب تک کمل عوامی طور پر معافی نہیں مانگتے۔ تاہم، کمل اپنے بیان پر قائم رہے اور اصرار کیا کہ وہ غلط ثابت ہونے پر ہی معافی مانگیں گے۔ کمل کے موقف نے کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے اور بائیکاٹ کو چیلنج کرنے والی قانونی درخواستوں کا باعث بنا ہے۔ کمل کا براہ راست نام لیے بغیر مسٹر شیوکمار نے زبان کے امور پر سیاسی کشیدگی سے بچنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کو سیاسی مسئلہ میں مت بدلیں۔ ہم سب پڑوسی ہیں - ہمیں ایک ساتھ رہنا ہے، مل کر کام کرنا ہے۔ ہمارا پانی تمل ناڈو میں بہتا ہے اور تمل ناڈو سے لوگ کرناٹک آتے ہیں۔ ہم دشمن نہیں ہیں - ہم دوست ہیں،" ۔ جذبات کے طوفان کے درمیان پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے، کانگریس لیڈر نے کہا، "میں سب سے تحمل سے کام لینے کی درخواست کرتا ہوں۔ زندگی میں کچھ بھی مستقل نہیں ہوتا۔" اس کے بعد شیوکمار نے کرکٹ کے معاملات پر توجہ مرکوز کی اور آر سی بی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ "ہمارے بنگلورو کے لڑکے - آر سی بی - ایک طویل عرصے کے بعد آئی پی ایل کا فائنل کھیل رہے ہیں۔ انھوں نے سخت محنت کی ہے اور وہ اس کے مستحق ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ جیتیں گے۔"
Source: uni urdu news service
"کیا یہ ون نیشن، ون ہسبینڈ اسکیم ہے؟مان نے 'سندور بانٹنے' پر متنازعہ ریمارکس دیے
اے پی سی آر لیگل ٹیم کی عدالت میں قانونی فتح۔ سنبھل فسادات کے ملزم محمد ارشد کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت
ہندستان کا جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنا ہماری سفارتی ناکامی ہے: کانگریس
’ٹرمپ کا فون آیا اور نریندر جی فوراً سرینڈر ہو گئے‘، راہل گاندھی نے پاکستان سے جنگ بندی معاملہ پر کیا طنز
مقامی سطح پر ہمہ جہت منافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال
مہاراشٹرا : وشال گڑھ قلعے کی ایک درگاہ کو بقرعید اور سالانہ عرس کے موقع پر جانور ذبح کرنے کی ممبئ ہائ کورٹ نے مشروط اجازت دی
سوشل میڈیا پر قربانیاں پوسٹ نہ کریں، ممنوعہ جانور کی قربانی سے کریں پرہیز، جمعیت علماء ہند کی میٹنگ میں لیے گئے اہم فیصلے
انڈیا گروپ نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مطالبہ دہرایا، مودی کو خط لکھا
آگرہ:چھ بچیاں جمنا میں ڈوبیں،4کی موت
ملک میں کورونا کے 4 ہزار سے زائد کیسز، 24 گھنٹوں میں 5 افراد جاں بحق
آپریشن سندور کے دوران فوج کی نقل و حرکت کی تفصیلات آئی ایس آئی کے ساتھ شیئر کرنے والا پنجاب کا جاسوس گگندیپ سنگھ گرفتار
سی بی آئی کا چھاپہ، آئی آر ایس افسر کے گھر سے ملاایک کروڑ نقد، کروڑوں کی مالیت کی سونا، چاندی اور نقدی
پارٹی میں آکاش آنند کو ذمہ داری،مخالفین میں بے چینی فطری بات:مایاوتی
آسام میں سیلاب کی صورتحال خراب، مرنے والوں کی تعداد سات تک پہنچی