Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

جوتوں کا ہار، سیاہ جھنڈوں کے ساتھ ہمایو ں کے خلاف مظاہرہ

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

جوتوں کا ہار، سیاہ جھنڈوں کے ساتھ ہمایو ں کے خلاف مظاہرہ
جوتوں کا ہار، سیاہ جھنڈوں کے ساتھ ہمایو ں کے خلاف مظاہرہ — September 29, 2026
جوتوں کا ہار، سیاہ جھنڈوں کے ساتھ ہمایو ں کے خلاف مظاہرہ
وزیر اعلیٰ کی موت کی کھلے عام خواہش ظاہر کرکے ناو¿دا کے رکن اسمبلی اور عام جنتا وکاس پارٹی کے بانی ہمایوں کبیر نے بنگال کی سیاست میں ایک متنازع بیان دیا تھا۔ اب اس کے جواب میں بی جے پی یوا مورچہ کے ارکان نے ہمایوں کبیر کے خلاف علامتی طور پر ’قبر‘ کا احتجاج کیا۔ منگل کو درگاپور کے سٹی سینٹر بس اسٹینڈ کے قریب یہ منفرد احتجاج دیکھنے کو ملا۔
علامتی احتجاج کے طور پر رکن اسمبلی کا پتلا بنایا گیا، اسے جوتوں کا ہار پہنایا گیا اور زمین کھود کر اس پتلے کو علامتی طور پر دفن کیا گیا۔ مظاہرین نے یہیں بس نہیں کیا بلکہ وزیر اعلیٰ کے بارے میں اس طرح کے بیان دینے پر ناو¿دا کے رکن اسمبلی سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔
آئندہ 6 اکتوبر کو ریجن نگر میں ضمنی انتخاب ہونے والا ہے۔ ہمایوں کبیر کے بیٹے اپنی جیتی ہوئی نشست پر عام جنتا وکاس پارٹی کے امیدوار ہیں۔ لیکن انتخابی مہم شروع ہوتے ہی ان کی پارٹی کے متعدد کارکنوں اور حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسے ’سیاسی انتقام‘ قرار دیتے ہوئے ناراض ہمایوں انتخابی مہم سے الگ ہو گئے۔
اس کے بعد گزشتہ اتوار کو انہوں نے حکمراں جماعت اور وزیر اعلیٰ کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ”اقتدار حاصل کرکے انہیں ہاتھی کے پانچ پاو¿ں نظر آنے لگے ہیں! میں اوپر والے سے دعا کروں گا کہ وہ جتنی جلدی ہو سکے دنیا سے چلی جائیں۔ اللہ ان کا ٹکٹ کاٹ دے۔ ممتا بنرجی نے جس دن مجھے اپنی پارٹی سے نکالا تھا، ا±س دن بھی دعا کی تھی کہ وہ اقتدار سے بے دخل ہوں اور موجودہ سے سابق بن جائیں۔ اللہ نے میری بات سن لی۔ مہاراشٹر کے اجیت پوار، مادھو راو¿ سندھیا یا اندرا گاندھی، راجیو گاندھی کے ساتھ جو ہوا، اسی طرح اسے بھی دنیا سے جانا ہوگا۔ ان کی طاقت کا مظاہرہ اور غرور ختم ہوگا۔“
ان بے مثال اور بے لگام تبصروں پر سیاسی حلقوں میں شدید تنقید ہوئی۔ احتجاج کے لیے بی جے پی کارکن آگے آئے۔ منگل کو درگاپور میں یوا مورچہ کے کارکنوں اور حامیوں نے منفرد احتجاج کیا۔
ہمایوں کبیر کے پتلے کو چارپائی پر رکھ کر پہلے سٹی سینٹر بس اسٹینڈ کے اطراف گھمایا گیا۔ سب کے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے تھے۔ پتلے کو جوتوں کا ہار پہنایا گیا۔ اس کے بعد بس اسٹینڈ سے متصل علاقے میں اس پتلے کو علامتی طور پر دفن کر دیا گیا۔
مظاہرین کا الزام ہے کہ سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے۔ بحث و مباحثہ، حملہ اور جوابی حملہ بھی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن کسی وزیر اعلیٰ کی موت کی خواہش ظاہر کرنے والا بیان کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ہمایوں کبیر کو بتانا ہوگا کہ انہوں نے اس طرح کا بیان کیوں دیا۔ صرف یہی نہیں، انہیں عوامی طور پر معافی بھی مانگنی ہوگی۔
بی جے پی یوا مورچہ کے جنرل سکریٹری شبھم سنگھ نے کہا، ”سیاست میں اختلاف رائے رہے گا، بحث و مباحثہ ہوگا۔ لیکن وزیر اعلیٰ کی موت کی خواہش کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم ہمایوں کبیر کے خلاف سخت کارروائی چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہیں عوامی طور پر معافی بھی مانگنی ہوگی۔ ورنہ آنے والے دنوں میں اس کے خلاف مزید بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

جوتوں کا ہار، سیاہ جھنڈوں کے ساتھ ہمایو ں کے خلاف مظاہرہ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn