شاہجہاں پور،26 مئی:اترپردیش میں شاہجہاں پور ضلع کے کھوٹارعلاقے میں عقیدت مندوں سے بھری بس پر پتھروں سے بھرا ڈمپر الٹ گیا۔ اس حادثے میں 11 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 11 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار مینا نے آج بتایا کہ حادثہ کل دیر رات اس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ بس سیتا پور سے پورنگیری کے لیے عقیدت مندوں کے ساتھ جا رہی تھی۔ شاہجہاں پور کے کھوٹار تھانہ علاقے میں ٹکونیا کے قریب رشی ڈھابہ پر بس کھانے کے لیے رکی تھی۔ کچھ عقیدت مند ڈھابے پر کھانا کھا رہے تھے تو کچھ بس میں بیٹھے تھے۔ اسی دوران پورن پور سے گولا کی طرف جانے والا پتھروں سے بھرا ڈمپر بے قابو ہو کر کھڑی بس سے ٹکرا گیا۔ تصادم کے بعد ڈمپر بس پر الٹ گیا۔ اس حادثے میں 11 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد ٹرک کے نیچے سے کئی لاشیں نکال لی گئیں۔ تمام دس زخمیوں کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ مینا نے بتایا کہ مرنے والے تمام 11 عقیدت مند سیتا پور ضلع کے بڈا جاٹا کے رہنے والے تھے، جن کی شناخت سمن دیوی (36)، اجیت (15)، آدتیہ (08)، رام گوپال (48)، روہنی (20)، پرمود (20) ، چھٹکی (50)، شیوشنکر (48)، سیما (30)، سدھانشو (7) اور سونوتی (45) کے طور پر ہوئی ہے۔ متوفی کے لواحقین کی شکایت کے بعد ڈمپر کے ڈرائیور کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Source: uni news
تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی
کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ
اترکاشی مسجد تنازع پر آج مہاپنچایت، شہر چھاؤنی میں تبدیل
بجٹ میں بہار اور آندھرا پردیش کو تحفہ
ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر

بہار والوں کو سپریم کورٹ سے ملی بڑی راحت،ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کیس کی سماعت کیلئے عدالت تیار
سندور کو سیاسی ہتھیار نہ بنائیں، فوجی آپریشن پر سیاست کرنا شرمناک ہے : سنجے راوت