بالی ووڈ کے معروف اور باصلاحیت اداکار شاہد کپور اپنی شاندار اداکاری اور ہمہ گیر کرداروں کی بدولت شہرت رکھتے ہیں، ان سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں شاہد کپور کے والد اور سینئر اداکار پنکج کپور نے اپنے خاندان کے پاکستانی پس منظر کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ پنکج کپور حال ہی میں ایک بھارتی پوڈکاسٹ میں مدعو تھے، انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر حافظ آباد سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دادا سرکاری ملازمت میں تھے، اس لیے اکثر مختلف شہروں میں تبادلہ ہوتا رہتا تھا، مگر ہمیں بتایا گیا کہ ہمارا خاندانی تعلق حافظ آباد سے ہے، جہاں کپور خاندان ایک مشترکہ فیملی کے طور پر رہتا تھا، چونکہ ہم تقسیم کے وقت بھارت میں ہی مقیم تھے، اس لیے ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ میرے والد نہایت باکمال مصنف، مشہور مقرر اور لاہور کے ایف سی کالج کے معروف میگزین کے ایڈیٹر تھے، ان کو کالج میں سب سے اسٹائلش شخص سمجھا جاتا تھا۔ واضح رہے کہ شاہد کپور نے فلمی دنیا میں اپنی محنت اور قابلیت کے بل پر مقام حاصل کیا، ان کی مشہور فلموں میں جب وی میٹ، حیدر، اڑتا پنجاب، پدماوت، کبیر سنگھ اور تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا اور دیگر شامل ہیں۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان