بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر اکٹھے ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق اس موقع پر عامر خان نے اسٹیج پر گانا بھی گایا، جبکہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ان کے لیے خوشی کا اظہار کیا، تینوں خان ریاض میں منعقدہ ’جوئے فورم‘ میں شریک تھے۔ بالی ووڈ کے تینوں خانز آخری بار جام نگر میں امبانیز کی شادی کی تقریبات کے دوران مختصر وقت کے لیے نظر آئے تھے، مگر اس مرتبہ ریاض میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان ایک ساتھ اسٹیج پر نمودار ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیریئرز اور فلموں کے بارے میں بھی بات کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس تقریب کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جہاں سلمان، شاہ رخ اور عامر کو اسٹیج پر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا ہے، یہ ان کے مداحوں کے لیے یادگار لمحہ تھا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ وہ اپنے پسندیدہ ستاروں کو ایک ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ انسٹاگرام کے ایک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عامر خان کو سنجیو کمار کی فلم انوکھی رات کے مشہور گانے’او رے تال ملے ندی کے جل میں‘ گاتے ہوئے دیکھا گیا، اس موقع پر شاہ رخ خان اور سلمان خان پیچھے کھڑے ہو کر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی گزشتہ 2 سال میں کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی، ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم 2023ء کی ’ڈنکی‘ تھی، جبکہ رواں برس ستمبر میں انہیں فلم ’جوان‘ کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔ مداحوں نے عامر خان کو حال ہی میں فلم ’ستارے زمین پر‘ میں دیکھا، جبکہ سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ رواں برس عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔ شاہ رخ خان اب اپنی نئی فلم ’کنگ‘ میں نظر آئیں گے، جس میں ان کی صاحبزادی سہانا خان اور دیپیکا پڈوکون ان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان

تنہائی مجھے اندر ہی اندر کھا رہی تھی، شلپا شروڈکر
رنبیر کپور بہت صابر ہیں، ایک سین کیلئے 52 ری ٹیکس دیے: بونی کپور