Entertainment

شاہ رخ خان کے ساتھی اداکار پنکج دھیر چل بسے

شاہ رخ خان کے ساتھی اداکار پنکج دھیر چل بسے

ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنکج دھیر 68 برس کی عمر میں چل بسے۔ میڈیا کے مطابق پنکج دھیر کچھ عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے، انہوں نے بیماری سے طویل جدوجہد کی، تاہم چند ماہ قبل مرض دوبارہ لوٹ آیا جس کے بعد ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس بیماری کے علاج کے دوران بڑی سرجری بھی کروائی تھی۔ پنکج دھیر نے ٹی وی اور فلم دونوں میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں، شہرۂ آفاق ڈرامے’مہابھارت‘ میں کرن کا لازوال کردار ادا کیا تھا، جبکہ ’سڑک‘، ’سولجر‘ اور ’بادشاہ‘ جیسی معروف فلمیں ان کے کریئر کا حصہ رہی ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے فلم میکنگ کے میدان میں بھی قدم رکھا اور اپنے بھائی ستلج دھیر کے ساتھ مل کر ممبئی میں ’ویسج اسٹوڈیوز‘ کے نام سے شوٹنگ اسٹوڈیو قائم کیا، 2010 میں انہوں نے ’ابھِنّے ایکٹنگ اکیڈمی‘ کے نام سے اداکاری کی تربیت دینے والا ادارہ بھی قائم کیا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments