Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم، کیا میگھن مارکل اہم کردار ادا کریں گی؟

Admin
By Admin
Sep 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

GANGA AUR SON NADI KA PANI BADHA, BIHAR KE KAI ILAQON MEIN FLOOD JAISI SITUATION

شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم، کیا میگھن مارکل اہم کردار ادا کریں گی؟
شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم، کیا میگھن مارکل اہم کردار ادا کریں گی؟ — September 08, 2026
لندن: شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے اہم کردار ادا کرنے کا امکان ہے۔

ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی خفیہ فلم پر کام شروع کر دیا ہے جس میں ان کی اہلیہ، اداکارہ میگھن مارکل کے لیے اہم کردار زیر غور ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ مبینہ طور پر شہزادی ڈیانا کی زندگی سے متعلق اس پروجیکٹ میں اپنی اہلیہ کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

41 سالہ شہزادہ ہیری چاہتے ہیں کہ میگھن والدہ ڈیانا کی کہانی کی راوی کے طور پر فلم میں نظر آئیں۔

میگھن محض مختصر کردار کے لیے نہیں آرہیں، بلکہ وہ ڈیانا کی کہانی کی آواز بن رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ وہ فلم کی مرکزی شخصیات میں شامل ہوں گی، ہیری بیٹے کے طور پر موجود ہو سکتے ہیں، لیکن ناظرین ڈیانا کی کہانی میگھن کی آواز میں سنیں گے۔

ڈیوک آف سسیکس گزشتہ ماہ اہلیہ میگھن مارکل اور اپنے بچوں، شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بیٹ کے ہمراہ طویل قیام کے لیے برطانیہ واپس آئے تھے۔

واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا 1997 میں پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہوئی تھیں۔

لندن: شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے اہم کردار ادا کرنے کا امکان ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn