Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

مغربی بنگال آواس اسکیم کے تحت 17.21 لاکھ مستحقین کو دوسری قسط کی رقم ادا

Admin
By Admin
Nov 13, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

مغربی بنگال آواس اسکیم کے تحت 17.21 لاکھ مستحقین کو دوسری قسط کی رقم ادا
مغربی بنگال آواس اسکیم کے تحت 17.21 لاکھ مستحقین کو دوسری قسط کی رقم ادا — November 13, 2026
مغربی بنگال آواس اسکیم کے تحت 17.21 لاکھ مستحقین کو دوسری قسط کی رقم ادا
کانفرنس ہال میں منعقدہ سرکاری تقریب میں ریاست کے پنچایت و دیہی ترقیات اور زرعی مارکیٹنگ کے وزیر دلیپ گھوش اور پنچایت و دیہی ترقیات اور خوراک و رسد کے وزیرِ مملکت شانتنو پرمانک بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں وزیرِ اعلیٰ نے منتخب مستفیدین کو چیک سونپے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے تمام اضلاع اور بلاکوں میں بھی اسی طرح کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ان پروگراموں میں مقامی وزرائ ، ارکانِ پارلیمنٹ، ارکانِ اسمبلی اور دیگر عوامی نمائندوں نے ورچوئل طریقے سے ریاستی سطح کی مرکزی تقریب میں شرکت کی۔
اس ادائیگی کے ساتھ ہی مغربی بنگال آواس یوجنا کے تحت دیہی مکانات کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے اس مرحلے میں ریاستی حکومت نے تقریباً 17.21 لاکھ اہل مستفیدین کو دوسری قسط کے طور پر مجموعی طور پر 10 ہزار 323 کروڑ روپے فراہم کیے۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا، ”یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کہ حکومت بدلنے کے بعد دوسری قسط کی رقم نہیں ملے گی۔ ہم نے اس افواہ کو غلط ثابت کرتے ہوئے پارٹی، ذات اور مذہب کی تفریق کیے بغیر حقیقی مستحقین کا ساتھ دیا ہے۔“واضح رہے کہ ممتا بنرجی کی سابقہ حکومت کے دور میں ’بنگلہ باڑی‘ اسکیم کا نام تبدیل کرکے ’مغربی بنگال آواس‘ رکھا گیا تھا۔ 6 اگست کو پہلے مرحلے میں 10 لاکھ 20 ہزار 379 مستفیدین کو تقریباً 6 ہزار 122 کروڑ روپے فراہم کیے گئے تھے۔
بدعنوانی کے خلاف سخت پیغام دینے کے ساتھ ہی اس دن حقیقی مستفیدین کو اضافی سہولتیں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ پنچایت وزیر دلیپ گھوش نے بتایا کہ آواس اسکیم کے مستفیدین کو ’وکست بھارت جی رام جی‘ اسکیم کے تحت 90 سے 95 دن کے کام کی مزدوری کے طور پر مزید 27 ہزار روپے اور سوچھ بھارت مشن کے تحت بیت الخلا کی تعمیر کے لیے 12 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس طرح مکان کی تعمیر کے لیے مجموعی طور پر تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اینٹ اور ریت کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹوں کو نگرانی کی ہدایت دی ہے۔ انہیں یہ یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ مستفیدین کو ایک ہزار سے 1200 روپے کے درمیان ریت دستیاب ہو۔
ساتھ ہی شوبھندو ادھیکاری نے آواس اسکیم کے مستفیدین کو ’پردھان منتری سوریہ گھر‘ اسکیم سے جوڑ کر مفت شمسی بجلی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 100 کلوواٹ پر 30 ہزار روپے، 200 کلوواٹ پر 60 ہزار روپے اور 300 کلوواٹ پر 78 ہزار روپے کی مرکزی سبسڈی ملے گی۔ درج فہرست ذاتوں اور قبائل سے تعلق رکھنے والے مستفیدین کو ریاستی حکومت کی جانب سے مزید 15 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ’وکست بھارت جی رام جی‘ اسکیم کے سپروائزروں کی طویل عرصے سے زیرِ التوا تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے اسی دن سکریٹری مالیات کو یکم نومبر سے اضافے کو نافذ کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی۔
پنچایت کی سطح پر عدم تعاون کو روکنے کے لیے قانون میں ترمیم کرکے پنچایت سکریٹریوں کو گرام سنسد کا اجلاس بلانے کا اختیار دیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ جلد ہی 8 ہزار ملازمین کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

مغربی بنگال آواس اسکیم کے تحت 17.21 لاکھ مستحقین کو دوسری قسط کی رقم ادا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn