درگاپور میں بی جے پی دفتر میں شرپسندوں کا ہنگامہ! رات کی تاریکی میں توڑ پھوڑ، کارکنوں میں شدید غصہ
درگاپور کے فریدپور علاقے میں بی جے پی کے پارٹی دفتر میں شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کی۔ الزام ہے کہ جمعرات کی دیر رات شرپسندوں کے ایک گروہ نے پارٹی دفتر پر حملہ کیا۔ دفتر میں موجود بی جے پی کے پارٹی پرچم، فلیکس اور دیگر سامان پھاڑ کر پھینک دیے گئے۔ اس کے علاوہ دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا۔ واقعے کے بعد بی جے پی کارکنوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
درگاپور کے 33 نمبر وارڈ کے فریدپور علاقے میں بی جے پی کا پارٹی دفتر واقع ہے۔ الزام ہے کہ گزشتہ رات دیر گئے شرپسند پارٹی دفتر میں داخل ہوئے اور بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔ وہاں موجود بی جے پی کے پرچم اور فلیکس پھاڑ دیے گئے۔ یہاں تک کہ پارٹی رہنماو¿ں کی تصویریں بھی زمین پر پھینک دی گئیں۔
بی جے پی قیادت کا مزید دعویٰ ہے کہ دفتر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی تاریں بھی کاٹ دی گئیں۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس حملے میں کون ملوث ہے اور اس کے پیچھے کیا وجہ تھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تفتیشی افسران تمام پہلوو¿ں سے معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔
اس واقعے پر درگاپور کے نمبر 2 منڈل کے بی جے پی نائب صدر نرنجن منڈل نے شدید ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا، ”یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں کی تصویروں والے فلیکس بھی پھاڑ کر زمین پر پھینک دیے گئے ہیں۔ اس واقعے میں ملوث افراد کو مناسب سزا ملنی چاہیے۔ پولیس موقع پر پہنچی ہے۔ میں افسران سے اپیل کرتا ہوں کہ معاملے کی مکمل جانچ کرکے ضروری کارروائی کریں۔“
درگاپور میں بی جے پی دفتر میں شرپسندوں کا ہنگامہ! رات کی تاریکی میں توڑ پھوڑ، کارکنوں میں شدید غصہ...
Source: Admin