Entertainment

سہانا خان نے مادھوری کو ’پہلے آپ‘ کہہ کر دل جیت لیے

سہانا خان نے مادھوری کو ’پہلے آپ‘ کہہ کر دل جیت لیے

بالی ووڈ کے کنگ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو ’پہلے آپ‘ کہہ کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ 25 سالہ سہانا خان نے ممبئی میں منیش ملہوترا کی پارٹی میں شرکت کی اور اپنی با ادب اور شائستہ شخصیت سے سب کا دل جیت لیا۔ سہانا خان نے تقریب میں مادھوری ڈکشٹ کو گرمجوشی سے گلے لگایا اور لیجنڈ اداکارہ سے انتہائی احترام سے کہا کہ آپ مجھ سے پہلے فوٹوگرافروں کو پوز دے لیں۔ جس کے بعد سہانا خان پیچھے ہٹ گئی اور اپنی باری کا انتظار کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سہانا اور مادھوری کی اس لمحے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں مداح کنگ خان کی تربیت اور اُن کی خاندانی اقدار کی تعریف کر رہے ہیں۔ سہانا خان تقریب میں اپنی جامنی رنگ کی ساڑھی میں خوب صورت اور باوقار دکھائی دے رہی تھی، صارفین نے اس ویڈیو پر ان کی تعریف کی اور سنسکاری کہا۔ کچھ نے تبصروں میں کہا گیا کہ’ کتنی پیاری بات ہے، سہانا نے مادھوری جی سے کہا کہ آپ پہلے جائیں‘، ایک نے لکھا ’کتنی خوبصورت اور با ادب شہزادی ہے‘۔ ایک تبصرے میں کہا گیا کہ مادھوری جی کو کون ہے، جو عزت نہیں دے گا؟ ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ شاہ رخ خان نے واقعی اپنی بیٹی کی بہترین تربیت کی ہے۔ تقریب میں کرینہ کپور، کرن جوہر، گوری خان اور دیگر ستارے بھی شریک تھے، سہانا خان نے 2023ء میں فلم ’دی آرچیز ‘ سے کیا، اُن کی اگلی فلم ’کنگ‘ 2026ء میں والد شاہ رخ خان کے ساتھ ریلیز ہوگی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments