National

سابق وزیر اعلی اشوک چوان کانگریس سے مستعفی، بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان

سابق وزیر اعلی اشوک چوان کانگریس سے مستعفی، بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان

ممبئی، 12 فروری : مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوان نے پیر کو کانگریس پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت کا امکان ہے۔ مسٹر چوان نے اس سلسلے میں پارٹی کے ریاستی صدر نانا پٹولے کو خط لکھا ہے اور اسمبلی کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر کو بھیجا ہے۔ حالیہ برسوں میں کانگریس پارٹی کو مہاراشٹر کی سیاست میں سلسلہ وار دھچکے لگے ہیں کیونکہ ملند دیوڑا، بابا صدیقی اور الہاس پاٹل سمیت کئی اہم پارٹی لیڈروں نے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور شیو سینا کے شنڈے دھڑے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسٹر چوان موجودہ ایم ایل اے سمیت کچھ بڑے لیڈروں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پورے مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور بی جے پی کے ریاستی صدر آشیش شیلار بی جے پی کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ ادھر مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments