Sports

سابق کرکٹر اظہر الدین کو ای ڈی نے نشانہ بنایا، منی لانڈرنگ کیس میں طلب

سابق کرکٹر اظہر الدین کو ای ڈی نے نشانہ بنایا، منی لانڈرنگ کیس میں طلب

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق ہندستانی کرکٹر اور کانگریس لیڈر محمد اظہر الدین کو حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے مالی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے۔ انہیں آج یعنی جمعرات (3 اکتوبر 2024) کو بلایا گیا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں ای ڈی نے اس معاملے میں تلنگانہ میں 9 مقامات پر چھاپے مارے اور کئی اہم دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات برآمد کئے۔ ای ڈی کے مطابق حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر میں مالی بے ضابطگیوں کا ارتکاب کیا۔ انہوں نے پرائیویٹ کمپنیوں کو اونچے نرخوں پر ٹھیکے دیے اور ایسوسی ایشن کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً 20 کروڑ روپے کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا، جو راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم کے لیے ڈی جی سیٹ، فائر فائٹنگ اسٹارٹرز اور شامیانے خریدنے کے لیے تھے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد حیدرآباد کے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے اس معاملے میں تین ایف آئی آر درج کی ہیں۔ جس پر ای ڈی نے اپنی جانچ شروع کر دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ڈی آج اظہر الدین سے ان تمام سوالات کے جواب طلب کرے گی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments