ہرینی امر سوریا ایک بار پھر سری لنکا کی وزیرِ اعظم مقرر ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے نو منتخب صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امر سوریا کو دوبارہ وزیرِ اعظم مقرر کر دیا۔ انہوں نے تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو وزارتِ خارجہ کا قلم دان دوبارہ سونپ دیا، جبکہ وزیرِ خزانہ کا قلم دان انہوں نے اپنے پاس رکھا ہے۔ انورا کمارا ڈسانائیکے کے نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) اتحاد نے حالیہ انتخابات میں 196 نشستوں میں سے 159 نشستیں حاصل کی تھیں۔ سری لنکن الیکشن کمیشن کے مطابق انورا کمارا ڈسانائیکے کے مارکسسٹ جھکاؤ رکھنے والے نیشنل پیپلز پاور اتحاد نے تقریباً 62 فیصد یا 70 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ سری لنکا میں حکومت بنانے کے لیے 225 میں سے 113 نشستیں حاصل کرنا لازمی ہے۔ 225 میں سے بقیہ 29 نشستوں پر سیاسی جماعتیں متناسب نمائندگی کی بنیاد پر اپنے نمائندے نامزد کریں گی۔ سری لنکن پارلیمان کی 225 نشستوں کے لیے 8 ہزار 800 امیدواروں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا تھا۔
Source: social media
شام کو ’دہشت گردی‘ کا گڑھ نہیں بننے دیں گے:ایران، ترکیہ کا اتفاق
جائز ویزا کے ساتھ ہندوستان آنے واے تےر سٹھ راہبوںکو بنگلہ دیش میںروک دیا گیا
نیپال کے وزیراعظم انڈیا جانے کی روایت کو توڑتے ہوئے چین کے دورے پر روانہ
اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی لگائی گئی
فوجداری عدالت پر حملوں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی سربراہ کا سخت ردعمل
شام بڑے تصادم کی دہلیز پر،داعش سب سے بڑا خطرہ بن سکتی ہے:ماہرین
نیپال کے وزیراعظم انڈیا جانے کی روایت کو توڑتے ہوئے چین کے دورے پر روانہ
شام کو ’دہشت گردی‘ کا گڑھ نہیں بننے دیں گے:ایران، ترکیہ کا اتفاق
فوجداری عدالت پر حملوں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی سربراہ کا سخت ردعمل
شام بڑے تصادم کی دہلیز پر،داعش سب سے بڑا خطرہ بن سکتی ہے:ماہرین
ٹرمپ اسرائیلی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر آگ بگولہ، مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دے ڈالی
غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک ہوئے، حماس
اسرائیل کا جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ
باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا