International

ریاض کے مردانہ سیلون میں خاتون کے بال تراشنے کی وڈیو وائرل

ریاض کے مردانہ سیلون میں خاتون کے بال تراشنے کی وڈیو وائرل

سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم نے ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال تراشے جانے کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے دکان کے مالک کو طلب کرلیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال کاٹے جانے کو دکھایا گیا تھا_ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال کاٹے جانے کو دکھایا گیا تھا صارفین نے وڈیو پراعتراض کرتے ہوئے اسے صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا خواتین کے بالوں کو تراشنے کے لیے بیوٹی پارلرز موجود ہیں تو یہ سروس مردانہ شاپ پر کیوں دی گئی؟۔ میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ وائرل وڈیو پر فوری ایکش لیتے ہوئے کیس متعلقہ ٹیم کے حوالے کردیا گیا تاکہ دکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ متعلقہ ٹیم نے دکان کے مالک کو طلب کیا اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی مکمل کی جارہی ہے۔ خیال رہے گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں باربر شاپ میں ایک خاتون جس نے عبایہ بھی نہیں پہنا تھا کے بالوں کو تراشے جانے کا منظر دکھایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments