International

روسی صدر پیوٹن ڈیل کےلیے تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

روسی صدر پیوٹن ڈیل کےلیے تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن ڈیل کےلیے تیار ہیں، روس پر مزید پابندیوں کے خدشے نے مذاکرات کی راہ ہموار کی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن کل الاسکا کے شہر اینکریج میں ملاقات کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فوری جنگ بندی کا امکان واضح نہیں لیکن معاہدے میں دلچسپی ہے، پیوٹن سے ملاقات کے بعد یوکرینی صدر سے بھی رابطہ کرونگا۔ امریکی میڈیا نے دونوں عالمی رہنمائوں کی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فالواپ ملاقات کیلئے 3 ممکنہ مقامات ذہن میں رکھے ہیں۔ دوسری جانب امریکی اور روسی صدر کی کل الاسکا میں ملاقات کے حوالے سے ترجمان کریملن نے کہا ہے کہ ملاقات میں یوکرین جنگ اور اقتصادی تعلقات پر گفتگو ہوگی۔ ترجمان کریملن نے کہا کہ روس امریکا معاشی تعلقات کے بڑے مواقع پر بھی بات ہوگی، پیوٹن اور ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات میں صرف مترجم موجود ہونگے۔ کریملن کے ترجمان نے ملاقات کے حوالے سے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے وفود ورکنگ لنچ اور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، یوکرین ملاقات کا مرکزی موضوع ہوگا، سیکیوٹی امور پر بھی بات ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments