International

روس کا کسی پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: پیوٹن

روس کا کسی پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: پیوٹن

روس کے صدر دلادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کا کسی پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ چین کے درالحکومت بیجنگ میں روسی صدر دلادیمیر پیوٹن کی سلوواکیا کے وزیرِ اعظم رابرٹ فیکو سے ملاقات ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے سلوواکیا کے وزیرِ اعظم سے گفتگو میں کہا کہ روس کے یورپ پر حملے کے ارادے کے بارے میں دعویٰ یا تو اشتعال انگیزی ہے یا نااہلی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے مفادات کے تحفظ کے سوا کوئی اور مقصد نہیں ہے، مغرب نیٹو کی مدد سے سابق سوویت علاقے کو اپنے میں ضم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں مغرب کی اس کوشش کا جواب دینا ہو گا۔ پیوٹن نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ زاپوریزہزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر تعاون کر سکتے ہیں، اب ہم توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر یوکرین کے حملوں کا سنجیدگی سے جواب دے رہے ہیں، ہم نے اس بارے میں امریکا سے بلواسطہ گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت کی مخالفت نہیں کی، یوکرین نیٹو رکنیت ایک مختلف سوال ہے، نیٹو میں یوکرین کی رکنیت روس کے لیے ناقابلِ قبول ہے، ہم نے الاسکا میں اس پر تبادلۂ خیال کیا، مجھے لگتا ہے کہ یہاں اتفاقِ رائے تلاش کرنے کا ایک موقع ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments