Sports

رونالڈو نے اسپین کیخلاف میچ میں کونسا ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا؟

رونالڈو نے اسپین کیخلاف میچ میں کونسا ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین کے خلاف پرتگال کے میچ کے دوران اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر کا چھٹا اور ممکنہ طور پر آخری ورلڈ کپ تھا۔ بہت سے لوگوں کو امید تھی کہ اسٹار فٹبالر بالآخر یہ ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پرتگال پوری تیاری سے میدان میں اتری، لیکن راؤنڈ آف 16 میں اسپین نے 1-0 سے کامیابی حاصل کر کے ان کا سفر ختم کر دیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے اس ورلڈ کپ کا اختتام صرف 3 گولز کے ساتھ کیا۔ اگرچہ انہوں نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچوں میں گول نہ کر پانے کا اپنا جمود توڑا، لیکن 5 بار بیلن ڈی اور جیتنے والے اس کھلاڑی نے اس عمل میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ کھیلوں کے اعداد و شمار بتانے والے ادارے نے ایکس پر بتایا کہ فیفا ورلڈ کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں اپنے ساتھی کھلاڑی کیلیے ایک بھی موقع بنائے بغیر گول پر سب سے زیادہ شاٹس لگانے کا ریکارڈ 1966 سے اب تک کرسٹیانو رونالڈو نے 17 شاٹس لگائے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ میکسیکو کے البرٹو گارسیا اسپے کے پاس تھا، جنہوں نے 1998 کے ورلڈ کپ کے دوران گول پر 15 شاٹس لگائے تھے۔ فٹبال میں عام طور پر جب کوئی فارورڈ کھلاڑی گیند سنبھالتا ہے، تو اس کے پاس دو بڑے آپشن ہوتے ہیں، ایک یہ کہ وہ خود گول پر شاٹ مارے، یا پھر اپنے ساتھی کھلاڑی کو پاس دے کر گول کرنے کا موقع بنائے۔ لیکن کرسٹیانو رونالڈو نے اس ورلڈ کپ میں جو ریکارڈ بنایا ہے، اسے آسان زبان میں ضرورت سے زیادہ خود غرضی یا تنہا کھیلنے کا ریکارڈ کہا جا سکتا ہے، کیونکہ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں 17 مرتبہ خود گول کرنے کیلیے فٹبال کو ہٹ ماری، میچوں کے دوران انہوں نے ایک بار بھی اپنے کسی ساتھی کھلاڑی کو ایسا پاس نہیں دیا جس سے وہ گول کر سکے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments