امریکا (6 جولائی 2026): پرتگال کے کپتان اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پری کوارٹر فائنل میچ سے قبل بڑا اعلان کر دیا ہے۔ پرتگال کی ٹیم کل اسپین کے خلاف پری کوارٹر فائنل کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ اس بڑے میچ سے قبل اسٹار فٹبالر اور پرتگالی کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے بڑا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 41 سالہ رونالڈو نے کہا کہ امید ہے کہ کل میرا آخری میچ نہیں ہوگا تاہم یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔ پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے کہا کہ ان کے شاندار کیریئر کا فیصلہ صرف اس بات سے نہیں ہوگا کہ آیا وہ ورلڈ کپ جیت پاتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی قومی ٹیم کے ساتھ سفر کے آخری مرحلے سے بھرپور لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔ میں نے دو دہائیوں سے زائد عرصے میں فٹبال کو اپنا 100 فیصد نہیں بلکہ ایک ہزار فیصد دیا ہے۔ رونالڈو نے کہا کہ ایک دن بین الاقوامی فٹبال میں ریٹائرمنٹ ضرور آنی ہے۔ تاہم جو بھی ہو، میں مطمئن ضمیر کے ساتھ میدان چھوڑوں گا کیونکہ میں نے اس کھیل کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہوں نے اپنی عمر پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فٹبال کسی مجبوری یا ضرورت کے تحت نہیں بلکہ اپنے شوق کی وجہ سے کھیلتا ہوں اور ہر دن سے لطف اٹھاتا ہوں۔ میں اب بھی اعلیٰ سطح پر بہترین کھیل پیش کر رہا ہوں اور اس ورلڈ کپ میں 3 گول کر چکا ہوں۔ واضح رہے کہ 41 سالہ رونالڈو رواں فیفا ورلڈ کپ میں ازبکستان کے خلاف میچ میں 2 گول کر کے اب تک ورلڈ کپ کے 6 مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے تاریخ کے پہلے فٹبالر بننے کا اعزاز پا چکے ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا