دبئی : یو اے ای کے مشہور و معروف روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے ’موزہ‘ سے شادی کرکے سوشل میڈیا صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔
دبئی میں اپنی دلچسپ ویڈیوز کے سبب عالمی شہرت حاصل کرنے والے ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے شادی کرلی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔
انسٹا گرام پر "موزہ” نامی ہیومنائیڈ روبوٹ کے ساتھ ’بو سنیدہ‘ شادی کی علامتی تقریب کی ویڈیو وائرل ہوگئی لاکھوں صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
بو سنیدہ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئیں، جن میں روبوٹ کو "موزہ” نامی ایک اور ہیومنائیڈ روبوٹ کے ساتھ شادی کی طرز پر پیش کیا گیا۔
دلہن روبوٹ کو سنہری کڑھائی والے سیاہ عبایا میں دکھایا گیا جبکہ اس کے اطراف روایتی اماراتی لباس (کندورہ) میں ملبوس افراد بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ مذکورہ تقریب کسی قانونی یا مذہبی شادی کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ روبوٹ چلانے والی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا ایک تخلیقی تشہیری مواد (کانٹینٹ) ہے، جس کا مقصد صارفین کی دلچسپی حاصل کرنا تھا۔
یہ پوسٹ صرف تین دن میں 41 ہزار سے زائد لائکس، 2 ہزار 300 سے زیادہ تبصرے اور ایک لاکھ 9ہزار سے زائد شیئرز حاصل کر چکی ہے، جس کے بعد یہ "بو سنیدہ” کی مقبول ترین پوسٹس میں شامل ہوگئی۔
تاہم صارفین کی رائے منقسم رہی، کئی افراد نے اسے دلچسپ اور مزاحیہ قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے مذہبی اور سماجی تناظر میں اس نوعیت کے مواد پر سوالات بھی اٹھائے۔
بو سنیدہ دراصل ’یونیٹری جی1‘ نامی ایک جدید ہیومنائیڈ روبوٹ ہے، جسے تحقیق، تعلیم اور عوامی تقریبات میں انٹرایکٹو مظاہروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اس روبوٹ کو ’ایس ایس لوٹاہ گروپ‘ نے متعارف کرایا، جبکہ کمپنی کے سربراہ یوسف لوٹاہ مختلف مواقع پر اس کے ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔
بو سنیدہ کو ملک گیر شہرت اس وقت ملی جب وہ دبئی میں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے ہمراہ ایک تقریب میں نظر آیا۔ بعد ازاں یہ "میک اٹ ان دی ایمیریٹس” سمیت متعدد اہم سرکاری اور عوامی تقریبات میں بھی شریک ہوچکا ہے۔
رواں سال عید کے موقع پر بو سنیدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں اسے دبئی کی ایک مسجد میں نمازیوں کے ساتھ عید کی نماز میں شریک دکھایا گیا تھا۔ اس سے قبل اذان دیتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی لاکھوں مرتبہ دیکھی گئی، جس پر ٹیکنالوجی اور مذہبی روایات کے امتزاج سے متعلق بحث چھڑ گئی تھی۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments